الحجر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُبِينٍ |
||||||||||||||
یہ آیتیں ہیں کتاب اور روشن قرآن کی- |
||||||||||||||
رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ |
||||||||||||||
بہت آرزوئیں کریں گے کافر کاش مسلمان ہوتے، |
||||||||||||||
ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ |
||||||||||||||
انہیں چھوڑو کہ کھائیں اور برتیں اور امید انہیں کھیل میں ڈالے تو اب جانا چاہتے ہیں |
||||||||||||||
وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَعْلُومٌ |
||||||||||||||
اور جو بستی ہم نے ہلاک کی اس کا ایک جانا ہوا نوشتہ تھا |
||||||||||||||
مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُونَ |
||||||||||||||
کو ئی گروہ اپنے وعدہ سے آگے نہ بڑھے نہ پیچھے ہٹے، |
||||||||||||||
وَقَالُوا يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ |
||||||||||||||
اور بولے کہ اے وہ جن پر قرآن اترا بیشک مجنون ہو |
||||||||||||||
لَوْ مَا تَأْتِينَا بِالْمَلَائِكَةِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ |
||||||||||||||
ہمارے پاس فرشتے کیوں نہیں لاتے اگر تم سچے ہو |
||||||||||||||
مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذًا مُنْظَرِينَ |
||||||||||||||
ہم فرشتے بیکار نہیں اتارتے اور وہ اتریں تو انہیں مہلت نہ ملے |
||||||||||||||
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ |
||||||||||||||
بیشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بیشک ہم خود اس کے نگہبان ہیں |
||||||||||||||
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم نے تم سے پہلے اگلی امتوں میں رسول بھیجے، |
||||||||||||||
وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ |
||||||||||||||
اور ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر اس سے ہنسی کرتے ہیں |
||||||||||||||
كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ |
||||||||||||||
ایسے ہی ہم اس ہنسی کو ان مجرموں کے دلوں میں راہ دیتے ہیں، |
||||||||||||||
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ |
||||||||||||||
وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور اگلوں کی راہ پڑچکی ہے |
||||||||||||||
وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا مِنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيهِ يَعْرُجُونَ |
||||||||||||||
اور اگر ہم ان کے لیے آسمان میں کوئی دروازہ کھول دیں کہ دن کو اس میں چڑھتے، |
||||||||||||||
لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَسْحُورُونَ |
||||||||||||||
جب بھی یہی کہتے کہ ہماری نگاہ باندھ دی گئی ہے بلکہ ہم پر جادو ہوا ہے |
||||||||||||||
وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم نے آسمان میں برج بنائے اور اسے دیکھنے والو ں کے لیے آراستہ کیا |
||||||||||||||
وَحَفِظْنَاهَا مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ |
||||||||||||||
اور اسے ہم نے ہر شیطان مردود سے محفوظ رکھا |
||||||||||||||
إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُبِينٌ |
||||||||||||||
مگر جو چوری چھپے سننے جائے تو اس کے پیچھے پڑتا ہے روشن شعلہ |
||||||||||||||
وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَوْزُونٍ |
||||||||||||||
اور ہم نے زمین پھیلائی اور اس میں لنگر ڈالے اور اس میں ہر چیز اندازے سے اگائی، |
||||||||||||||
وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَنْ لَسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ |
||||||||||||||
اور تمہارے لیے اس میں روزیاں کردیں اور وہ کردیے جنہیں تم رزق نہیں دیتے |
||||||||||||||
وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَعْلُومٍ |
||||||||||||||
اور کوئی چیز نہیں جس کے ہمارے پاس خزانے نہ ہوں اور ہم اسے نہیں اتارتے مگر ایک معلوم انداز سے، |
||||||||||||||
وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ فَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَسْقَيْنَاكُمُوهُ وَمَا أَنْتُمْ لَهُ بِخَازِنِينَ |
||||||||||||||
اور ہم نے ہوائیں بھیجیں بادلوں کو با رور کرنے والیاں تو ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر وہ تمہیں پینے کو دیا اور تم کچھ اس کے خزانچی نہیں |
||||||||||||||
وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم ہی جِلائیں اور ہم ہی ماریں اور ہم ہی وارث ہیں |
||||||||||||||
وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنْكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہمیں معلوم ہیں جو تم میں آگے بڑھے اور بیشک ہمیں معلوم ہیں جو تم میں پیچھے رہے، |
||||||||||||||
وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ |
||||||||||||||
اور بیشک تمہارا رب ہی تمہیں قیامت میں اٹھائے گا بیشک وہی علم و حکمت والا ہے، |
||||||||||||||
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم نے آدمی کو بجتی ہوئی مٹی سے بنایا جو اصل میں ایک سیاہ بودار گارا تھی، ف۳۳) |
||||||||||||||
وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَارِ السَّمُومِ |
||||||||||||||
اور جِن کو اس سے پہلے بنایا بے دھوئیں کی آگ سے، |
||||||||||||||
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ |
||||||||||||||
اور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں آدمی کو بنانے والا ہوں بجتی مٹی سے جو بدبودار سیاہ گارے سے ہے، |
||||||||||||||
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ |
||||||||||||||
تو جب میں اسے ٹھیک کرلوں اور اور میں اپنی طرف کی خاص معز ز ر وح پھونک دوں تو اس کے لیے سجدے میں گر پڑنا، |
||||||||||||||
فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ |
||||||||||||||
تو جتنے فرشتے تھے سب کے سب سجدے میں گرے، |
||||||||||||||
إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ أَنْ يَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ |
||||||||||||||
سوا ابلیس کے، اس نے سجدہ والوں کا ساتھ نہ مانا |
||||||||||||||
قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ |
||||||||||||||
فرمایا اے ابلیس تجھے کیا ہوا کہ سجدہ کرنے والوں سے الگ رہا، |
||||||||||||||
قَالَ لَمْ أَكُنْ لِأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُ مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ |
||||||||||||||
بولا مجھے زیبا نہیں کہ بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے بجتی مٹی سے بنایا جو سیاہ بودار گارے سے تھی، |
||||||||||||||
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ |
||||||||||||||
فرمایا تو جنت سے نکل جا کہ تو مردود ہے، |
||||||||||||||
وَإِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ |
||||||||||||||
اور بیشک قیامت تک تجھ پر لعنت ہے |
||||||||||||||
قَالَ رَبِّ فَأَنْظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ |
||||||||||||||
بولا اے میرے رب تو مجھے مہلت دے اس دن تک کہ وہ اٹھائے جائیں |
||||||||||||||
قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ |
||||||||||||||
فرمایا تو ان میں سے ہے جن کو اس معلوم، |
||||||||||||||
إِلَىٰ يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ |
||||||||||||||
وقت کے دن تک مہلت ہے، |
||||||||||||||
قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ |
||||||||||||||
بولا اے رب میرے! قسم اس کی کہ تو نے مجھے گمراہ کیا میں انہیں زمین میں بھلاوے دوں گا اور ضرور میں ان سب کو بے راہ کروں گا |
||||||||||||||
إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ |
||||||||||||||
مگر جو ان میں تیرے چنے ہوئے بندے ہیں، |
||||||||||||||
قَالَ هَٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ |
||||||||||||||
فرمایا یہ راستہ سیدھا میری طرف آتا ہے، |
||||||||||||||
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ |
||||||||||||||
بیشک میرے بندوں پر تیرا کچھ قابو نہیں سوا ان گمراہوں کے جو تیرا ساتھ دیں، |
||||||||||||||
وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک جہنم ان سب کا وعدہ ہے، |
||||||||||||||
لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ لِكُلِّ بَابٍ مِنْهُمْ جُزْءٌ مَقْسُومٌ |
||||||||||||||
اس کے سات دروازے ہیں، ہر دروازے کے لیے ان میں سے ایک حصہ بٹا ہوا ہے، |
||||||||||||||
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ |
||||||||||||||
بیشک ڈر والے باغوں اور چشموں میں ہیں |
||||||||||||||
ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ |
||||||||||||||
ان میں داخل ہو سلامتی کے ساتھ امان میں، |
||||||||||||||
وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَىٰ سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ |
||||||||||||||
اور ہم نے ان کے سینوں میں جو کچھ کینے تھے سب کھینچ لیے آپس میں بھائی ہیں تختوں پر روبرو بیٹھے، |
||||||||||||||
لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ |
||||||||||||||
نہ انہیں اس میں کچھ تکلیف پہنچے نہ وہ اس میں سے نکالے جائیں، |
||||||||||||||
نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ |
||||||||||||||
خبردو (۵۴) میرے بندوں کو کہ بیشک میں ہی ہوں بخشے والا مہربان، |
||||||||||||||
وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ |
||||||||||||||
اور میرا ہی عذاب دردناک عذاب ہے، |
||||||||||||||
وَنَبِّئْهُمْ عَنْ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ |
||||||||||||||
اور انہیں احوال سناؤ ابراہیم کے مہمانوں کا، |
||||||||||||||
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا قَالَ إِنَّا مِنْكُمْ وَجِلُونَ |
||||||||||||||
جب وہ اس کے پاس آئے تو بولے سلام کہا ہمیں تم سے ڈر معلوم ہوتا ہے، |
||||||||||||||
قَالُوا لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ |
||||||||||||||
انہوں نے کہا ڈریے نہیں ہم آپ کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں، |
||||||||||||||
قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِي عَلَىٰ أَنْ مَسَّنِيَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ |
||||||||||||||
کہا کیا اس پر مجھے بشارت دیتے ہو کہ مجھے بڑھاپا پہنچ گیا اب کاہے پر بشارت دیتے ہو، |
||||||||||||||
قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِنَ الْقَانِطِينَ |
||||||||||||||
کہا ہم نے آپ کو سچی بشارت دی ہے آپ ناامید نہ ہوں، |
||||||||||||||
قَالَ وَمَنْ يَقْنَطُ مِنْ رَحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ |
||||||||||||||
کہا اپنے رب کی رحمت سے کون ناامید ہو مگر وہی جو گمراہ ہوئے، ف۶۱) |
||||||||||||||
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ |
||||||||||||||
کہا پھر تمہارا کیا کام ہے اے فرشتو! |
||||||||||||||
قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُجْرِمِينَ |
||||||||||||||
بولے ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں، |
||||||||||||||
إِلَّا آلَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ |
||||||||||||||
مگر لوط کے گھر والے، ان سب کو ہم بچالیں گے، |
||||||||||||||
إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَا ۙ إِنَّهَا لَمِنَ الْغَابِرِينَ |
||||||||||||||
مگر اس کی عورت ہم ٹھہراچکے ہیں کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہے، ف۶۵) |
||||||||||||||
فَلَمَّا جَاءَ آلَ لُوطٍ الْمُرْسَلُونَ |
||||||||||||||
تو جب لوط کے گھر فرشتے آئے، ۶۶) |
||||||||||||||
قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُنْكَرُونَ |
||||||||||||||
کہا تم تو کچھ بیگانہ لوگ ہو، ف۶۷) |
||||||||||||||
قَالُوا بَلْ جِئْنَاكَ بِمَا كَانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ |
||||||||||||||
کہا بلکہ ہم تو آپ کے پاس وہ لائے ہیں جس میں یہ لوگ شک کرتے تھے، |
||||||||||||||
وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ |
||||||||||||||
اور ہم آپ کے پاس سچا حکم لائے ہیں اور ہم بیشک سچے ہیں، |
||||||||||||||
فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِنَ اللَّيْلِ وَاتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنْكُمْ أَحَدٌ وَامْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ |
||||||||||||||
تو اپنے گھر والوں کو کچھ رات رہے لے کر باہر جایے اور آپ ان کے پیچھے چلئے اور تم میں کوئی پیچھے پھر کر نہ دیکھے اور جہاں کو حکم ہے سیدھے چلے جایئے، |
||||||||||||||
وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَٰلِكَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَٰؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُصْبِحِينَ |
||||||||||||||
اور ہم نے اسے اس حکم کا فیصلہ سنادیا کہ صبح ہوتے ان کافروں کی جڑ کٹ جائے گی، |
||||||||||||||
وَجَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ |
||||||||||||||
اور شہر والے خوشیاں مناتے آئے، |
||||||||||||||
قَالَ إِنَّ هَٰؤُلَاءِ ضَيْفِي فَلَا تَفْضَحُونِ |
||||||||||||||
لوط نے کہا یہ میرے مہمان ہیں مجھے فضیحت (رُسوا) نہ کرو، ف۷۵) |
||||||||||||||
وَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ |
||||||||||||||
اور اللہ سے ڈرو اور مجھے رسوا نہ کرو، |
||||||||||||||
قَالُوا أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
بولے کیا ہم نے تمہیں منع نہ کیا تھا کہ اوروں کے معاملہ میں دخل نہ دو، |
||||||||||||||
قَالَ هَٰؤُلَاءِ بَنَاتِي إِنْ كُنْتُمْ فَاعِلِينَ |
||||||||||||||
کہا یہ قوم کی عورتیں میری بیٹیاں ہیں اگر تمہیں کرنا ہے، |
||||||||||||||
لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ |
||||||||||||||
اے محبوب تمہاری جان کی قسم بیشک وہ اپنے نشہ میں بھٹک رہے ہیں، |
||||||||||||||
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ |
||||||||||||||
تو دن نکلتے انہیں چنگھاڑ نے آلیا |
||||||||||||||
فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِنْ سِجِّيلٍ |
||||||||||||||
تو ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اس نے نیچے کا حصہ کردیا اور ان پر کنکر کے پتھر برسائے، |
||||||||||||||
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ |
||||||||||||||
بیشک اس میں نشانیاں ہیں فراست والوں کے لیے، |
||||||||||||||
وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُقِيمٍ |
||||||||||||||
اور بیشک وہ بستی اس راہ پر ہے جو اب تک چلتی ہے، |
||||||||||||||
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کو، |
||||||||||||||
وَإِنْ كَانَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ لَظَالِمِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک جھاڑی والے ضرور ظالم تھے، ف۸۲) |
||||||||||||||
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُبِينٍ |
||||||||||||||
تو ہم نے ان سے بدلہ لیا اور بیشک دونوں بستیاں کھلے راستہ پر پڑتی ہیں، |
||||||||||||||
وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَابُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک حجر والو ں نے رسولوں کو جھٹلایا |
||||||||||||||
وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ |
||||||||||||||
اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں تو وہ ان سے منہ پھیرے رہے، |
||||||||||||||
وَكَانُوا يَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا آمِنِينَ |
||||||||||||||
اور وہ پہاڑوں میں گھر تراشتے تھے بے خوف |
||||||||||||||
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ |
||||||||||||||
تو انہیں صبح ہوتے چنگھاڑ نے آلیا |
||||||||||||||
فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ |
||||||||||||||
تو ان کی کمائی کچھ ان کے کام نہ آئی |
||||||||||||||
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ ۗ وَإِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ ۖ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيلَ |
||||||||||||||
اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے عبث نہ بنایا، اور بیشک قیامت آنے والی ہے تو تم اچھی طرح درگزر کرو، ف۹۳) |
||||||||||||||
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ |
||||||||||||||
بیشک تمہارا رب ہی بہت پیدا کرنے والا جاننے والا ہے |
||||||||||||||
وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم نے تم کو سات آیتیں دیں جو دہرائی جاتی ہیں اور عظمت والا قرآن، |
||||||||||||||
لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
اپنی آنکھ اٹھاکر اس چیز کو نہ دیکھو جو ہم نے ان کے جوڑوں کو برتنے کو دی اور ان کا کچھ غم نہ کھاؤ اور مسلمانوں کو اپنی رحمت کے پروں میں لے لو، |
||||||||||||||
وَقُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُ |
||||||||||||||
اور فرماؤ کہ میں ہی ہوں صاف ڈر سنانے والا (اس عذاب سے)، |
||||||||||||||
كَمَا أَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ |
||||||||||||||
جیسا ہم نے بانٹنے والوں پر اتارا، |
||||||||||||||
الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ |
||||||||||||||
جنہوں نے کلامِ الٰہی کو تکے بوٹی کرلیا، ف۹۹) |
||||||||||||||
فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ |
||||||||||||||
تو تمہارے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے، |
||||||||||||||
عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ |
||||||||||||||
جو کچھ وہ کرتے تھے، |
||||||||||||||
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ |
||||||||||||||
تو اعلانیہ کہہ دو جس بات کا تمہیں حکم ہے اور مشرکوں سے منہ پھیر لو، ف۱۰۳) |
||||||||||||||
إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ |
||||||||||||||
بیشک ان ہنسنے والوں پر ہم تمہیں کفا یت کرتے ہیں |
||||||||||||||
الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ |
||||||||||||||
جو ا لله کے ساتھ دوسرا معبود ٹھہراتے ہیں تو اب جان جائیں گے، |
||||||||||||||
وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہمیں معلوم ہے کہ ان کی باتوں سے تم دل تنگ ہوتے ہو، |
||||||||||||||
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُنْ مِنَ السَّاجِدِينَ |
||||||||||||||
تو اپنے رب کو سراہتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور سجدہ والوں میں ہو، |
||||||||||||||
وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ |
||||||||||||||
اور مرتے دم تک اپنے رب کی عبادت میں رہو، |