الشعراء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ طسم |
||||||||||||||
طٰسم |
||||||||||||||
تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ |
||||||||||||||
یہ آیتیں ہیں روشن کتا ب کی |
||||||||||||||
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
کہیں تم اپنی جان پر کھیل جاؤ گے ان کے غم میں کہ وہ ایمان نہیں لائے |
||||||||||||||
إِنْ نَشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ |
||||||||||||||
اگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضور جھکے رہ جائیں |
||||||||||||||
وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ ذِكْرٍ مِنَ الرَّحْمَٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ |
||||||||||||||
اور نہیں آتی ان کے پاس رحمٰان کی طرف سے کوئی نئی نصیحت مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں |
||||||||||||||
فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنْبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ |
||||||||||||||
تو بیشک انہوں نے جھٹلایا تو اب ان پر آیا چاہتی ہیں خبریں ان کے ٹھٹھے کی |
||||||||||||||
أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الْأَرْضِ كَمْ أَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ |
||||||||||||||
کیا انہوں نے زمین کو نہ دیکھا ہم نے اس میں کتنے عزت والے جوڑے اگائے |
||||||||||||||
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں، |
||||||||||||||
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ |
||||||||||||||
اور بیشک تمہارا رب ضرور وہی عزت والا مہربان ہے |
||||||||||||||
وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰ أَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ |
||||||||||||||
اور یاد کرو جب تمہارے رب نے موسیٰ کو ندا فرمائی کہ ظالم لوگوں کے پاس جا، |
||||||||||||||
قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ |
||||||||||||||
جو فرعون کی قوم ہے کیا وہ نہ ڈریں گے |
||||||||||||||
قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُكَذِّبُونِ |
||||||||||||||
عرض کی کہ اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ مجھے جھٹلا ئیں گے، |
||||||||||||||
وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنْطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَارُونَ |
||||||||||||||
اور میرا سینہ تنگی کرتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی تو توُ ہا رون کو بھی رسول کر، |
||||||||||||||
وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنْبٌ فَأَخَافُ أَنْ يَقْتُلُونِ |
||||||||||||||
اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہیں مجھے کر دیں، |
||||||||||||||
قَالَ كَلَّا ۖ فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا ۖ إِنَّا مَعَكُمْ مُسْتَمِعُونَ |
||||||||||||||
فرما یا یوں نہیں تم دو نوں میری آئتیں لے کر جا ؤ ہم تمھا رے ساتھ سنتے ہیں |
||||||||||||||
فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
تو فرعون کے پاس جاؤ پھر اس سے کہو ہم دونو ں اسکے رسل ہیں جو رب ہے سارے جہا ں کا، |
||||||||||||||
أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ |
||||||||||||||
کہ تو ہما رے ساتھ بنی اسرائیل کو چھوڑ دے |
||||||||||||||
قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ |
||||||||||||||
بو لا کیا ہم نے تمھیں اپنے یہاں بچپن میں نہ پالا اور تم نے ہما رے یہا ں اپنی عمر کے کئی برس گزارے، ف۲۰) |
||||||||||||||
وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَأَنْتَ مِنَ الْكَافِرِينَ |
||||||||||||||
اور تم نے کیا اپنا وہ کام جو تم نے کیا اور تم نا شکر تھے |
||||||||||||||
قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ |
||||||||||||||
موسٰی نے فر ما یا میں نے وہ کام کیا جب کہ مجھے راہ کی خبر نہ تھی |
||||||||||||||
فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَ |
||||||||||||||
تو میں تمھا رے یہا ں سے نکل گیا جب کے تم سے ڈرا تو میرے رب نے مجھے حکم عطا فرمایا اور مجھے پیغمبروں سے کیا، |
||||||||||||||
وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنْ عَبَّدْتَ بَنِي إِسْرَائِيلَ |
||||||||||||||
اور یہ کوئی نعمت ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتاتا ہے کہ تو نے غَلام بناکر رکھے بنی اسرائیل |
||||||||||||||
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
فرعون بولا اور سارے جہان کا رب کیا ہے |
||||||||||||||
قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِنْ كُنْتُمْ مُوقِنِينَ |
||||||||||||||
موسیٰ نے فرمایا رب آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے، اگر تمہیں یقین ہو |
||||||||||||||
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ |
||||||||||||||
اپنے آس پاس والوں سے بولا کیا تم غور سے سنتے نہیں |
||||||||||||||
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ |
||||||||||||||
موسیٰ نے فرمایا رب تمہارا اور تمہارے اگلے باپ داداؤں کا |
||||||||||||||
قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ |
||||||||||||||
بولا تمہارے یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ضرور عقل نہیں رکھتے |
||||||||||||||
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ |
||||||||||||||
موسیٰ نے فرمایا رب پورب (مشرق) اور پچھم (مغرب) کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں عقل ہو |
||||||||||||||
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ |
||||||||||||||
بولا اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو خدا ٹھہرایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا |
||||||||||||||
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُبِينٍ |
||||||||||||||
فرمایا کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی روشن چیز لاؤں |
||||||||||||||
قَالَ فَأْتِ بِهِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ |
||||||||||||||
کہا تو لاؤ اگر سچے ہو، |
||||||||||||||
فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُبِينٌ |
||||||||||||||
تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا جبھی وہ صریح اژدہا ہوگیا |
||||||||||||||
وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ |
||||||||||||||
اور اپنا ہاتھ نکالا تو جبھی وہ دیکھنے والوں کی نگاہ میں جگمگانے لگا |
||||||||||||||
قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ |
||||||||||||||
بولا اپنے گرد کے سرداروں سے کہ بیشک یہ دانا جادوگر ہیں، |
||||||||||||||
يُرِيدُ أَنْ يُخْرِجَكُمْ مِنْ أَرْضِكُمْ بِسِحْرِهِ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ |
||||||||||||||
چاہتے ہیں، کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال دیں اپنے جادو کے زور سے، تب تمہارا کیا مشورہ ہے |
||||||||||||||
قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ |
||||||||||||||
وہ بولے انہیں ان کے بھائی کو ٹھہرائے رہو اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیجو، |
||||||||||||||
يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ |
||||||||||||||
کہ وہ تیرے پاس لے آئیں ہر بڑے جادوگر دانا کو |
||||||||||||||
فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ |
||||||||||||||
تو جمع کیے گئے جادوگر ایک مقرر دن کے وعدے پر |
||||||||||||||
وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنْتُمْ مُجْتَمِعُونَ |
||||||||||||||
اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم جمع ہوگئے |
||||||||||||||
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِنْ كَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ |
||||||||||||||
شاید ہم ان جادوگروں ہی کی پیروی کریں اگر یہ غالب آئیں |
||||||||||||||
فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ |
||||||||||||||
پھر جب جادوگر آئے فرعون سے بولے کیا ہمیں کچھ مزدوری ملے گی اگر ہم غالب آئے، |
||||||||||||||
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ |
||||||||||||||
بولا ہاں اور اس وقت تم میرے مقرب ہوجاؤ گے |
||||||||||||||
قَالَ لَهُمْ مُوسَىٰ أَلْقُوا مَا أَنْتُمْ مُلْقُونَ |
||||||||||||||
موسیٰ نے ان سے فرمایا ڈالو جو تمہیں ڈالنا ہے |
||||||||||||||
فَأَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ الْغَالِبُونَ |
||||||||||||||
تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور بولے فرعون کی عزت کی قسم بیشک ہماری ہی جیت ہے، |
||||||||||||||
فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ |
||||||||||||||
تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا جبھی وہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا |
||||||||||||||
فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ |
||||||||||||||
اب سجدہ میں گرے، |
||||||||||||||
قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
جادوگر، بولے ہم ایمان لائے اس پر جو سارے جہان کا رب ہے، |
||||||||||||||
رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ |
||||||||||||||
جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے، |
||||||||||||||
قَالَ آمَنْتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ مِنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ |
||||||||||||||
فرعون بولا کیا تم اس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں، بیشک وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا تو اب جاننا چاہتے ہو مجھے قسم ہے! بیشک میں تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گا |
||||||||||||||
قَالُوا لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنْقَلِبُونَ |
||||||||||||||
وہ بولے کچھ نقصان نہیں ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں |
||||||||||||||
إِنَّا نَطْمَعُ أَنْ يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَايَانَا أَنْ كُنَّا أَوَّلَ الْمُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
ہمیں طمع ہے کہ ہمارا رب ہماری خطائیں بخش دے اس پر کہ سب سے پہلے ایمان لائے |
||||||||||||||
وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّكُمْ مُتَّبَعُونَ |
||||||||||||||
اور ہم نے موسٰی کو وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو لے نکل بیشک تمھارا پیچھا ہو نا ہے، ف۵۵) |
||||||||||||||
فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ |
||||||||||||||
اب فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے بھیجے |
||||||||||||||
إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ |
||||||||||||||
کہ یہ لوگ ایک تھوڑی جماعت ہیں، |
||||||||||||||
وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم سب کا دل جلاتے ہیں |
||||||||||||||
وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم سب چوکنے ہیں |
||||||||||||||
فَأَخْرَجْنَاهُمْ مِنْ جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ |
||||||||||||||
تو ہم نے انہیں باہر نکالا باغوں اور چشموں، |
||||||||||||||
وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ |
||||||||||||||
اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے، |
||||||||||||||
كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ |
||||||||||||||
ہم نے ایسا ہی کیا اور ان کا وارث کردیا بنی اسرائیل کو |
||||||||||||||
فَأَتْبَعُوهُمْ مُشْرِقِينَ |
||||||||||||||
تو فرعونیوں نے ان کا تعاقب کیا دن نکلے، |
||||||||||||||
فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَىٰ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ |
||||||||||||||
پھر جب آمنا سامنا ہوا دونوں گروہوں کا موسیٰ والوں نے کہا ہم کو انہوں نے آلیا |
||||||||||||||
قَالَ كَلَّا ۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ |
||||||||||||||
موسیٰ نے فرمایا یوں نہیں بیشک میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے اب راہ دیتا ہے، |
||||||||||||||
فَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنِ اضْرِبْ بِعَصَاكَ الْبَحْرَ ۖ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ |
||||||||||||||
تو ہم نے موسیٰ کو وحی فرمائی کہ دریا پر اپنا عصا مار تو جبھی دریا پھٹ گیا تو ہر حصہ ہوگیا جیسے بڑا پہاڑ |
||||||||||||||
وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ الْآخَرِينَ |
||||||||||||||
اور وہاں قریب لائے ہم دوسروں کو |
||||||||||||||
وَأَنْجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَنْ مَعَهُ أَجْمَعِينَ |
||||||||||||||
اور ہم نے بچالیا موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کو |
||||||||||||||
ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ |
||||||||||||||
پھر دوسروں کو ڈبو دیا |
||||||||||||||
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے |
||||||||||||||
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ |
||||||||||||||
اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے |
||||||||||||||
وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَاهِيمَ |
||||||||||||||
اور ان پر پڑھو خبر ابراہیم کی |
||||||||||||||
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا تَعْبُدُونَ |
||||||||||||||
جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو |
||||||||||||||
قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَاكِفِينَ |
||||||||||||||
بولے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر ان کے سامنے آسن مارے رہتے ہیں، |
||||||||||||||
قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ |
||||||||||||||
فرمایا کیا وہ تمہاری سنتے ہیں جب تم پکارو، |
||||||||||||||
أَوْ يَنْفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ |
||||||||||||||
یا تمہارا کچھ بھلا برا کرتے ہیں |
||||||||||||||
قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ |
||||||||||||||
بولے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا، |
||||||||||||||
قَالَ أَفَرَأَيْتُمْ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ |
||||||||||||||
فرمایا تو کیا تم دیکھتے ہو یہ جنہیں پوج رہے ہو، |
||||||||||||||
أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ |
||||||||||||||
تم اور تمہارے اگلے باپ دادا |
||||||||||||||
فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
بیشک وہ سب میرے دشمن ہیں مگر پروردگار عالم |
||||||||||||||
الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ |
||||||||||||||
وہ جس نے مجھے پیدا کیا تو وہ مجھے راہ دے گا |
||||||||||||||
وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ |
||||||||||||||
اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے |
||||||||||||||
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ |
||||||||||||||
اور جب میں بیمار ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے |
||||||||||||||
وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ |
||||||||||||||
اور وہ مجھے وفات دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا |
||||||||||||||
وَالَّذِي أَطْمَعُ أَنْ يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ |
||||||||||||||
اور وہ جس کی مجھے آس لگی ہے کہ میری خطائیں قیامت کے دن بخشے گا |
||||||||||||||
رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ |
||||||||||||||
اے میرے رب مجھے حکم عطا کر اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے قرب خاص کے سزاوار ہیں |
||||||||||||||
وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ |
||||||||||||||
اور میری سچی ناموری رکھ پچھلوں میں |
||||||||||||||
وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ |
||||||||||||||
اور مجھے ان میں کر جو چین کے باغوں کے وارث ہیں |
||||||||||||||
وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ |
||||||||||||||
اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہ، |
||||||||||||||
وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ |
||||||||||||||
اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب اٹھائے جائیں گے |
||||||||||||||
يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ |
||||||||||||||
جس دن نہ مال کام آئے گا نہ بیٹے، |
||||||||||||||
إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ |
||||||||||||||
مگر وہ جو اللہ کے حضور حاضر ہوا سلامت دل لے کر |
||||||||||||||
وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ |
||||||||||||||
اور قریب لائی جائے گی جنت پرہیزگاروں کے لیے |
||||||||||||||
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ |
||||||||||||||
اور ظاہر کی جائے گی دوزخ گمراہوں کے لیے، |
||||||||||||||
وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ |
||||||||||||||
اور ان سے کہا جائے گا کہاں ہیں وہ جن کو تم پوجتے تھے، |
||||||||||||||
مِنْ دُونِ اللَّهِ هَلْ يَنْصُرُونَكُمْ أَوْ يَنْتَصِرُونَ |
||||||||||||||
اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کریں گے یا بدلہ لیں گے، |
||||||||||||||
فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ |
||||||||||||||
تو اوندھا دیے گئے جہنم میں وہ اور سب گمراہ |
||||||||||||||
وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ |
||||||||||||||
اور ابلیس کے لشکر سارے |
||||||||||||||
قَالُوا وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ |
||||||||||||||
کہیں گے اور وہ اس میں باہم جھگڑے ہوں گے، |
||||||||||||||
تَاللَّهِ إِنْ كُنَّا لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ |
||||||||||||||
خدا کی قسم بیشک ہم کھلی گمراہی میں تھے، |
||||||||||||||
إِذْ نُسَوِّيكُمْ بِرَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
جبکہ انہیں رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے، |
||||||||||||||
وَمَا أَضَلَّنَا إِلَّا الْمُجْرِمُونَ |
||||||||||||||
اور ہمیں نہ بہکایا مگر مجرموں نے |
||||||||||||||
فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِينَ |
||||||||||||||
تو اب ہمارا کوئی سفارشی نہیں |
||||||||||||||
وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ |
||||||||||||||
اور نہ کوئی غم خوار دوست |
||||||||||||||
فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
تو کسی طرح ہمیں پھر جانا ہوتا کہ ہم مسلمان ہوجاتے، |
||||||||||||||
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت ایمان والے نہ تھے، |
||||||||||||||
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ |
||||||||||||||
اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے، |
||||||||||||||
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ |
||||||||||||||
نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا |
||||||||||||||
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ |
||||||||||||||
جبکہ ان سے ان کے ہم قوم نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں |
||||||||||||||
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ |
||||||||||||||
بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا بھیجا ہوا امین ہوں |
||||||||||||||
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ |
||||||||||||||
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو |
||||||||||||||
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے، |
||||||||||||||
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ |
||||||||||||||
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو، |
||||||||||||||
قَالُوا أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذَلُونَ |
||||||||||||||
بولے کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں اور تمہارے ساتھ کمینے ہو ےٴ ہیں |
||||||||||||||
قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ |
||||||||||||||
فرمایا مجھے کیا خبر ان کے کام کیا ہیں |
||||||||||||||
إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّي ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ |
||||||||||||||
ان کا حساب تو میرے رب ہی پر ہے اگر تمہیں حِس ہو |
||||||||||||||
وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
اور میں مسلمانوں کو دور کرنے والا نہیں |
||||||||||||||
إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُبِينٌ |
||||||||||||||
میں تو نہیں مگر صاف ڈر سنانے والا |
||||||||||||||
قَالُوا لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ |
||||||||||||||
بولے اے نوح! اگر تم باز نہ آئے تو ضرور سنگسار کیے جاؤ گے |
||||||||||||||
قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ |
||||||||||||||
عرض کی اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا |
||||||||||||||
فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَنْ مَعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
تو مجھ میں اور ان میں پورا فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے ساتھ والے مسلمانوں کو نجات دے |
||||||||||||||
فَأَنْجَيْنَاهُ وَمَنْ مَعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ |
||||||||||||||
تو ہم نے بچالیا اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری ہوئی کشتی میں |
||||||||||||||
ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَاقِينَ |
||||||||||||||
پھر اس کے بعد ہم نے باقیوں کو ڈبو دیا، |
||||||||||||||
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے، |
||||||||||||||
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ |
||||||||||||||
اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے، |
||||||||||||||
كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ |
||||||||||||||
عاد نے رسولوں کو جھٹلایا |
||||||||||||||
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ |
||||||||||||||
جبکہ ان سے ان کے ہم قوم ہود نے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں، |
||||||||||||||
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ |
||||||||||||||
بیشک میں تمہارے لیے امانتدار رسول ہوں، |
||||||||||||||
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ |
||||||||||||||
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو، |
||||||||||||||
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
اور میں تم سے اس پر کچھ اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب، |
||||||||||||||
أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَ |
||||||||||||||
کیا ہر بلندی پر ایک نشان بناتے ہو راہ گیروں سے ہنسنے کو |
||||||||||||||
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ |
||||||||||||||
اور مضبوط محل چنتے ہو اس امید پر کہ تم ہمیشہ رہوگے |
||||||||||||||
وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ |
||||||||||||||
اور جب کسی پر گرفت کرتے ہو تو بڑی بیدردی سے گرفت کرتے ہو |
||||||||||||||
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ |
||||||||||||||
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو، |
||||||||||||||
وَاتَّقُوا الَّذِي أَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُونَ |
||||||||||||||
اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری مدد کی ان چیزوں سے کہ تمہیں معلوم ہیں |
||||||||||||||
أَمَدَّكُمْ بِأَنْعَامٍ وَبَنِينَ |
||||||||||||||
تمہاری مدد کی چوپایوں اور بیٹوں، |
||||||||||||||
وَجَنَّاتٍ وَعُيُونٍ |
||||||||||||||
اور باغوں اور چشموں سے، |
||||||||||||||
إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ |
||||||||||||||
بیشک مجھے تم پر ڈر ہے ایک بڑے دن کے عذاب کا |
||||||||||||||
قَالُوا سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُنْ مِنَ الْوَاعِظِينَ |
||||||||||||||
بولے ہمیں برابر ہے چاہے تم نصیحت کرو یا ناصحوں میں نہ ہو |
||||||||||||||
إِنْ هَٰذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ |
||||||||||||||
یہ تو نہیں مگر وہی اگلوں کی ریت |
||||||||||||||
وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ |
||||||||||||||
اور ہمیں عذاب ہونا نہیں |
||||||||||||||
فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَاهُمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے انہیں بلاک کیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے، |
||||||||||||||
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ |
||||||||||||||
اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے، |
||||||||||||||
كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ |
||||||||||||||
ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا، |
||||||||||||||
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ |
||||||||||||||
جبکہ ان سے ان کے ہم قوم صا لح نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں، |
||||||||||||||
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ |
||||||||||||||
بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں، |
||||||||||||||
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ |
||||||||||||||
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو، |
||||||||||||||
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
اور میں تم سے کچھ اس پر اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے، |
||||||||||||||
أَتُتْرَكُونَ فِي مَا هَاهُنَا آمِنِينَ |
||||||||||||||
کیا تم یہاں کی نعمتوں میں چین سے چھوڑ دیے جاؤ گے |
||||||||||||||
فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ |
||||||||||||||
باغوں اور چشموں، |
||||||||||||||
وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ |
||||||||||||||
اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا شگوفہ نرم نازک، |
||||||||||||||
وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ |
||||||||||||||
اور پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو استادی سے |
||||||||||||||
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ |
||||||||||||||
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو، |
||||||||||||||
وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ |
||||||||||||||
اور حد سے بڑھنے والوں کے کہنے پر نہ چلو |
||||||||||||||
الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ |
||||||||||||||
وہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور بناؤ نہیں کرتے |
||||||||||||||
قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ |
||||||||||||||
بولے تم پر تو جادو ہوا ہے |
||||||||||||||
مَا أَنْتَ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا فَأْتِ بِآيَةٍ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ |
||||||||||||||
تم تو ہمیں جیسے آدمی ہو، تو کوئی نشانی لاؤ اگر سچے ہو |
||||||||||||||
قَالَ هَٰذِهِ نَاقَةٌ لَهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَعْلُومٍ |
||||||||||||||
فرمایا یہ ناقہ ہے ایک دن اس کے پینے کی باری اور ایک معین دن تمہاری باری، |
||||||||||||||
وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ |
||||||||||||||
اور اسے برائی کے ساتھ نہ چھوؤ کہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آلے گا |
||||||||||||||
فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا نَادِمِينَ |
||||||||||||||
اس پر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں پھر صبح کو پچھتاتے رہ گئے |
||||||||||||||
فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
تو انہیں عذاب نے آلیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے، |
||||||||||||||
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ |
||||||||||||||
اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے، |
||||||||||||||
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ |
||||||||||||||
لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا، |
||||||||||||||
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ |
||||||||||||||
جب کہ ان سے ان کے ہم قوم لوط نے فرمایا کیا تم نہیں ڈرتے، |
||||||||||||||
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ |
||||||||||||||
بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں، |
||||||||||||||
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ |
||||||||||||||
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو، |
||||||||||||||
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جان کا رب ہے، |
||||||||||||||
أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
کیا مخلوق میں مردوں سے بدفعلی کرتے ہو |
||||||||||||||
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ ۚ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ |
||||||||||||||
اور چھوڑتے ہو وہ جو تمہارے لیے تمہارے رب نے جوروئیں بنائیں، بلکہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو |
||||||||||||||
قَالُوا لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ |
||||||||||||||
بولے اے لوط! اگر تم باز نہ آئے تو ضرور نکال دیے جاؤ گے |
||||||||||||||
قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُمْ مِنَ الْقَالِينَ |
||||||||||||||
فرمایا میں تمہارے کام سے بیزار ہوں |
||||||||||||||
رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ |
||||||||||||||
اے میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے کام سے بچا |
||||||||||||||
فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ |
||||||||||||||
تو ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی |
||||||||||||||
إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ |
||||||||||||||
مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی |
||||||||||||||
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ |
||||||||||||||
پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا، |
||||||||||||||
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِينَ |
||||||||||||||
اور ہم نے ان پر ایک برساؤ برسایا تو کیا ہی برا برساؤ تھا ڈرائے گئیوں کا، |
||||||||||||||
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے، |
||||||||||||||
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ |
||||||||||||||
اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے، |
||||||||||||||
كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ |
||||||||||||||
بن والوں نے رسولوں کو جھٹلایا |
||||||||||||||
إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ |
||||||||||||||
جب ان سے شعیب نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں، |
||||||||||||||
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ |
||||||||||||||
بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں، |
||||||||||||||
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ |
||||||||||||||
تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو، |
||||||||||||||
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے |
||||||||||||||
أَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ |
||||||||||||||
ناپ پورا کرو اور گھٹانے والوں میں نہ ہو |
||||||||||||||
وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ |
||||||||||||||
اور سیدھی ترازو سے تولو، |
||||||||||||||
وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ |
||||||||||||||
اور لوگوں کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو |
||||||||||||||
وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ |
||||||||||||||
اور اس سے ڈرو جس نے تم کو پیدا کیا اور اگلی مخلوق کو، |
||||||||||||||
قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ |
||||||||||||||
بولے تم پر جادو ہوا ہے، |
||||||||||||||
وَمَا أَنْتَ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا وَإِنْ نَظُنُّكَ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ |
||||||||||||||
تم تو نہیں مگر ہم جیسے آدمی اور بیشک ہم تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں، |
||||||||||||||
فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِنَ السَّمَاءِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ |
||||||||||||||
تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہو |
||||||||||||||
قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ |
||||||||||||||
فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک (کرتوت) ہیں |
||||||||||||||
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ |
||||||||||||||
تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں شامیانے والے دن کے عذاب نے آلیا، بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا |
||||||||||||||
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے، |
||||||||||||||
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ |
||||||||||||||
اور بیشک تمہارار ب ہی عزت والا مہربان ہے، |
||||||||||||||
وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے، |
||||||||||||||
نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ |
||||||||||||||
اسے روح الا مین لے کر اترا |
||||||||||||||
عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنْذِرِينَ |
||||||||||||||
تمہارے دل پر کہ تم ڈر سناؤ، |
||||||||||||||
بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُبِينٍ |
||||||||||||||
روشن عربی زبان میں، |
||||||||||||||
وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک اس کا چرچا اگلی کتابوں میں ہے |
||||||||||||||
أَوَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ آيَةً أَنْ يَعْلَمَهُ عُلَمَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ |
||||||||||||||
اور کیا یہ ان کے لیے نشانی نہ تھی کہ اس نبی کو جانتے ہیں بنی اسرائیل کے عالم |
||||||||||||||
وَلَوْ نَزَّلْنَاهُ عَلَىٰ بَعْضِ الْأَعْجَمِينَ |
||||||||||||||
اور اگر ہم اسے کسی غیر عربی شخص پر اتارتے، |
||||||||||||||
فَقَرَأَهُ عَلَيْهِمْ مَا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
کہ وہ انہیں پڑھ کر سناتا جب بھی اس پر ایمان نہ لاتے |
||||||||||||||
كَذَٰلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ |
||||||||||||||
ہم نے یونہی جھٹلانا پیرا دیا ہے مجرموں کے دلوں میں |
||||||||||||||
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ |
||||||||||||||
وہ اس پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ دیکھیں دردناک عذاب، |
||||||||||||||
فَيَأْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ |
||||||||||||||
تو وہ اچانک ان پر آجائے گا اور انہیں خبر نہ ہوگی، |
||||||||||||||
فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُونَ |
||||||||||||||
تو کہیں گے کیا ہمیں کچھ مہلت ملے گی |
||||||||||||||
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ |
||||||||||||||
تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں، |
||||||||||||||
أَفَرَأَيْتَ إِنْ مَتَّعْنَاهُمْ سِنِينَ |
||||||||||||||
بھلا دیکھو تو اگر کچھ برس ہم انہیں برتنے دیں |
||||||||||||||
ثُمَّ جَاءَهُمْ مَا كَانُوا يُوعَدُونَ |
||||||||||||||
پھر آئے ان پر جس کا وہ وعدہ دیے جاتے ہیں |
||||||||||||||
مَا أَغْنَىٰ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يُمَتَّعُونَ |
||||||||||||||
تو کیا کام آئے گا ان کے وہ جو برتتے تھے |
||||||||||||||
وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنْذِرُونَ |
||||||||||||||
اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی جسے ڈر سنانے والے نہ ہوں، |
||||||||||||||
ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَالِمِينَ |
||||||||||||||
نصیحت کے لیے، اور ہم ظلم نہیں کرتے |
||||||||||||||
وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ |
||||||||||||||
او راس قرآن کو لے کر شیطان نہ اترے |
||||||||||||||
وَمَا يَنْبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ |
||||||||||||||
اور وہ اس قابل نہیں اور نہ وہ ایسا کرسکتے ہیں |
||||||||||||||
إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ |
||||||||||||||
وہ تو سننے کی جگہ سے دور کردیے گئے ہیں |
||||||||||||||
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذَّبِينَ |
||||||||||||||
تو اللہ کے سوا دوسرا خدا نہ پوج کہ تجھ پر عذاب ہوگا، |
||||||||||||||
وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ |
||||||||||||||
اور اے محبوب! اپنے قریب تر رشتہ داروں کو ڈراؤ |
||||||||||||||
وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
اور اپنی رحمت کا بازو بچھاؤ اپنے پیرو مسلمانوں کے لیے |
||||||||||||||
فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّي بَرِيءٌ مِمَّا تَعْمَلُونَ |
||||||||||||||
تو اگر وہ تمہارا حکم نہ مانیں تو فرمادو میں تمہارے کاموں سے بے علاقہ ہوں، |
||||||||||||||
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ |
||||||||||||||
اور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا مہر والا ہے |
||||||||||||||
الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُ |
||||||||||||||
جو تمہیں دیکھتا ہے جب تم کھڑے ہوتے ہو |
||||||||||||||
وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ |
||||||||||||||
اور نمازیوں میں تمہارے دورے کو |
||||||||||||||
إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ |
||||||||||||||
بیشک وہی سنتا جانتا ہے |
||||||||||||||
هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ |
||||||||||||||
کیا میں تمہیں بتادوں کہ کس پر اترتے ہیں شیطان، |
||||||||||||||
تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ |
||||||||||||||
اترتے ہیں بڑے بہتان والے گناہگار پر |
||||||||||||||
يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ |
||||||||||||||
شیطان اپنی سنی ہوئی ان پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں |
||||||||||||||
وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ |
||||||||||||||
اور شاعروں کی پیرو ی گمراہ کرتے ہیں |
||||||||||||||
أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ |
||||||||||||||
کیا تم نے نہ دیکھا کہ وہ ہر نالے میں سرگرداں پھرتے ہیں |
||||||||||||||
وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ |
||||||||||||||
اور وہ کہتے ہیں جو نہیں کرتے |
||||||||||||||
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا وَانْتَصَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا ۗ وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ |
||||||||||||||
مگر وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور بکثرت اللہ کی یاد کی اور بدلہ لیا بعد اس کے کہ ان پر ظلم ہوا اور اب جاننا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے |