الصافات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالصَّافَّاتِ صَفًّا |
||||||||||||||
قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیں |
||||||||||||||
فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا |
||||||||||||||
پھر ان کی کہ جھڑک کر چلائیں |
||||||||||||||
فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا |
||||||||||||||
پھر ان جماعتوں کی، کہ قرآن پڑھیں، |
||||||||||||||
إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ |
||||||||||||||
بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے، |
||||||||||||||
رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ |
||||||||||||||
مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور مالک مشرقوں کا |
||||||||||||||
إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو تاروں کے سنگھار سے آراستہ کیا، |
||||||||||||||
وَحِفْظًا مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ مَارِدٍ |
||||||||||||||
اور نگاہ رکھنے کو ہر شیطان سرکش سے |
||||||||||||||
لَا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ |
||||||||||||||
عالم بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے |
||||||||||||||
دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ |
||||||||||||||
انہیں بھگانے کو اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب، |
||||||||||||||
إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ |
||||||||||||||
مگر جو ایک آدھ بار اُچک لے چلا تو روشن انگار اس کے پیچھے لگا، |
||||||||||||||
فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمْ مَنْ خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِنْ طِينٍ لَازِبٍ |
||||||||||||||
تو ان سے پوچھو کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری اور مخلوق آسمانوں اور فرشتوں وغیرہ کی بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے بنایا |
||||||||||||||
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ |
||||||||||||||
بلکہ تمہیں اچنبھا آیا اور وہ ہنسی کرتے ہیں |
||||||||||||||
وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ |
||||||||||||||
اور سمجھائے نہیں سمجھتے، |
||||||||||||||
وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ |
||||||||||||||
اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں ٹھٹھا کرتے ہیں، |
||||||||||||||
وَقَالُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُبِينٌ |
||||||||||||||
اور کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر کھلا جادو، |
||||||||||||||
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ |
||||||||||||||
کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے، |
||||||||||||||
أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ |
||||||||||||||
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی |
||||||||||||||
قُلْ نَعَمْ وَأَنْتُمْ دَاخِرُونَ |
||||||||||||||
تم فرماؤ ہاں یوں کہ ذلیل ہو کے، |
||||||||||||||
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنْظُرُونَ |
||||||||||||||
تو وہ تو ایک ہی جھڑک ہے جبھی وہ دیکھنے لگیں گے، |
||||||||||||||
وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ |
||||||||||||||
اور کہیں گے ہائے ہماری خرابی ان سے کہا جائے گا یہ انصاف کا دن ہے |
||||||||||||||
هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ |
||||||||||||||
یہ ہے وہ فیصلے کا دن جسے تم جھٹلاتے تھے |
||||||||||||||
احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ |
||||||||||||||
ہانکو ظالموں اور ان کے جوڑوں کو اور جو کچھ وہ پوجتے تھے، |
||||||||||||||
مِنْ دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْجَحِيمِ |
||||||||||||||
اللہ کے سوا، ان سب کو ہانکو راہِ دوزخ کی طرف، |
||||||||||||||
وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ |
||||||||||||||
اور انہیں ٹھہراؤ ان سے پوچھنا ہے |
||||||||||||||
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ |
||||||||||||||
تمہیں کیا ہوا ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے |
||||||||||||||
بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ |
||||||||||||||
بلکہ وہ آج گردن ڈالے ہیں |
||||||||||||||
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ |
||||||||||||||
اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا آپس میں پوچھتے ہوئے، |
||||||||||||||
قَالُوا إِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ |
||||||||||||||
بولے تم ہمارے دہنی طرف سے بہکانے آتے تھے |
||||||||||||||
قَالُوا بَلْ لَمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
جواب دیں گے تم خود ہی ایمان نہ رکھتے تھے |
||||||||||||||
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُمْ مِنْ سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ |
||||||||||||||
اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا بلکہ تم سرکش لوگ تھے، |
||||||||||||||
فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ |
||||||||||||||
تو ثابت ہوگئی ہم پر ہمارے رب کی بات ہمیں ضرور چکھنا ہے |
||||||||||||||
فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ |
||||||||||||||
تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے، |
||||||||||||||
فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ |
||||||||||||||
تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں |
||||||||||||||
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ |
||||||||||||||
مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں، |
||||||||||||||
إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ |
||||||||||||||
بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچی کھینچتے (تکبر کرتے) تھے |
||||||||||||||
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَجْنُونٍ |
||||||||||||||
اور کہتے تھے کیا ہم اپنے خداؤں کو چھوڑدیں ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سے |
||||||||||||||
بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ |
||||||||||||||
بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائی |
||||||||||||||
إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ |
||||||||||||||
بیشک تمہیں ضرور دکھ کی مار چکھنی ہے، |
||||||||||||||
وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ |
||||||||||||||
تو تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کیے کا |
||||||||||||||
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ |
||||||||||||||
مگر جو اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہیں |
||||||||||||||
أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَعْلُومٌ |
||||||||||||||
ان کے لیے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہیں، |
||||||||||||||
فَوَاكِهُ ۖ وَهُمْ مُكْرَمُونَ |
||||||||||||||
میوے اور ان کی عزت ہوگی، |
||||||||||||||
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ |
||||||||||||||
چین کے باغوں میں، |
||||||||||||||
عَلَىٰ سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ |
||||||||||||||
تختوں پر ہوں گے آمنے سامنے |
||||||||||||||
يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ |
||||||||||||||
ان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کا |
||||||||||||||
بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِلشَّارِبِينَ |
||||||||||||||
سفید رنگ پینے والوں کے لیے لذت |
||||||||||||||
لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُونَ |
||||||||||||||
نہ اس میں خمار ہے اور نہ اس سے ان کا سَر پِھرے |
||||||||||||||
وَعِنْدَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ |
||||||||||||||
اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی |
||||||||||||||
كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَكْنُونٌ |
||||||||||||||
بڑی آنکھوں والیاں گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئے |
||||||||||||||
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ |
||||||||||||||
تو ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے |
||||||||||||||
قَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ |
||||||||||||||
ان میں سے کہنے والا بولا میرا ایک ہمنشین تھا |
||||||||||||||
يَقُولُ أَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ |
||||||||||||||
مجھ سے کہا کرتا کیا تم اسے سچ مانتے ہو |
||||||||||||||
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ |
||||||||||||||
کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گی |
||||||||||||||
قَالَ هَلْ أَنْتُمْ مُطَّلِعُونَ |
||||||||||||||
کہا کیا تم جھانک کر دیکھو گے |
||||||||||||||
فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ |
||||||||||||||
پھر جھانکا تو اسے بیچ بھڑکتی آگ میں دیکھا |
||||||||||||||
قَالَ تَاللَّهِ إِنْ كِدْتَ لَتُرْدِينِ |
||||||||||||||
کہا خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے ہلاک کردے |
||||||||||||||
وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ |
||||||||||||||
اور میرا رب فضل نہ کرے تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتا |
||||||||||||||
أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ |
||||||||||||||
تو کیا ہمیں مرنا نہیں، |
||||||||||||||
إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ |
||||||||||||||
مگر ہماری پہلی موت اور ہم پر عذاب نہ ہوگا |
||||||||||||||
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ |
||||||||||||||
بیشک یہی بڑی کامیابی ہے، |
||||||||||||||
لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ |
||||||||||||||
ایسی ہی بات کے لیے کامیوں کو کام کرنا چاہیے، |
||||||||||||||
أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ |
||||||||||||||
تو یہ مہمانی بھلی یا تھوہڑ کا پیڑ |
||||||||||||||
إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً لِلظَّالِمِينَ |
||||||||||||||
بیشک ہم نے اسے ظالموں کی جانچ کیا ہے |
||||||||||||||
إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ |
||||||||||||||
بیشک وہ ایک پیڑ ہے کہ جہنم کی جڑ میں نکلتا ہے |
||||||||||||||
طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ |
||||||||||||||
اس کا شگوفہ جیسے دیووں کے سر |
||||||||||||||
فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ |
||||||||||||||
پھر بیشک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے پیٹ بھریں گے، |
||||||||||||||
ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِنْ حَمِيمٍ |
||||||||||||||
پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی ملونی (ملاوٹ) ہے |
||||||||||||||
ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ |
||||||||||||||
پھر ان کی بازگشت ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہے |
||||||||||||||
إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ |
||||||||||||||
بیشک انہوں نے اپنے باپ دادا گمراہ پائے، |
||||||||||||||
فَهُمْ عَلَىٰ آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ |
||||||||||||||
تو وہ انہیں کے نشان قدم پر دوڑے جاتے ہیں |
||||||||||||||
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئے |
||||||||||||||
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِمْ مُنْذِرِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجے |
||||||||||||||
فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِينَ |
||||||||||||||
تو دیکھو ڈرائے گیوں کا کیسا انجام ہوا |
||||||||||||||
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ |
||||||||||||||
مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے |
||||||||||||||
وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہمیں نوح نے پکارا تو ہم کیا ہی اچھے قبول فرمانے والے |
||||||||||||||
وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ |
||||||||||||||
اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی، |
||||||||||||||
وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ |
||||||||||||||
اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی |
||||||||||||||
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ |
||||||||||||||
اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی |
||||||||||||||
سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
نوح پر سلام ہو جہاں والوں میں |
||||||||||||||
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو، |
||||||||||||||
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے، |
||||||||||||||
ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ |
||||||||||||||
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا |
||||||||||||||
وَإِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ |
||||||||||||||
اور بیشک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہے |
||||||||||||||
إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ |
||||||||||||||
جبکہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا غیر سے سلامت دل لے کر |
||||||||||||||
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ |
||||||||||||||
جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو، |
||||||||||||||
أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ |
||||||||||||||
کیا بہتان سے اللہ کے سوا اور خدا چاہتے ہو، |
||||||||||||||
فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
تو تمہارا کیا گمان سے رب العالمین پر |
||||||||||||||
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ |
||||||||||||||
پھر اس نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھا |
||||||||||||||
فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ |
||||||||||||||
پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں |
||||||||||||||
فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ |
||||||||||||||
تو وہ اس پر پیٹھ دے کر پھر گئے |
||||||||||||||
فَرَاغَ إِلَىٰ آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ |
||||||||||||||
پھر ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلا تو کہا کیا تم نہیں کھاتے |
||||||||||||||
مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُونَ |
||||||||||||||
تمہیں کیا ہوا کہ نہیں بولتے |
||||||||||||||
فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ |
||||||||||||||
تو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگا |
||||||||||||||
فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ |
||||||||||||||
تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئے |
||||||||||||||
قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ |
||||||||||||||
فرمایا کیا اپنے ہاتھ کے تراشوں کو پوجتے ہو، |
||||||||||||||
وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ |
||||||||||||||
اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے اعمال کو |
||||||||||||||
قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ |
||||||||||||||
بولے اس کے لیے ایک عمارت چنو پھر اسے بھڑکتی آگ میں ڈال دو، |
||||||||||||||
فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ |
||||||||||||||
تو انہوں نے اس پر داؤں چلنا (فریب کرنا) چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایا |
||||||||||||||
وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهْدِينِ |
||||||||||||||
اور کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں اب وہ مجھے راہ دے گا |
||||||||||||||
رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ |
||||||||||||||
الٰہی مجھے لائق اولاد دے، |
||||||||||||||
فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ |
||||||||||||||
تو ہم نے اسے خوشخبری سنائی ایک عقل مند لڑکے کی، |
||||||||||||||
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَىٰ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ |
||||||||||||||
پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا میں تجھے ذبح کرتا ہوں اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے کہا اے میرے باپ کی جیئے جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے، خدا نے چاہتا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے، |
||||||||||||||
فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ |
||||||||||||||
تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ پوچھ |
||||||||||||||
وَنَادَيْنَاهُ أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ |
||||||||||||||
اور ہم نے اسے ندائی فرمائی کہ اے ابراہیم، |
||||||||||||||
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک تو نے خواب سچ کردکھایا ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو، |
||||||||||||||
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ |
||||||||||||||
بیشک یہ روشن جانچ تھی، |
||||||||||||||
وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ |
||||||||||||||
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے بچالیا |
||||||||||||||
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ |
||||||||||||||
اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی، |
||||||||||||||
سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ |
||||||||||||||
سلام ہو ابراہیم پر |
||||||||||||||
كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ |
||||||||||||||
ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو، |
||||||||||||||
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں، |
||||||||||||||
وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ |
||||||||||||||
اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا نبی ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں |
||||||||||||||
وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰ إِسْحَاقَ ۚ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِنَفْسِهِ مُبِينٌ |
||||||||||||||
اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحاق پر اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والا |
||||||||||||||
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا |
||||||||||||||
وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ |
||||||||||||||
اور انہیں اور ان کی قوم کو بڑی سختی سے نجات بخشی |
||||||||||||||
وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ |
||||||||||||||
اور ان کی ہم نے مدد فرمائی تو وہی غالب ہوئے |
||||||||||||||
وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ |
||||||||||||||
اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی |
||||||||||||||
وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ |
||||||||||||||
اور ان کو سیدھی راہ دکھائی، |
||||||||||||||
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ |
||||||||||||||
اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی، |
||||||||||||||
سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ |
||||||||||||||
سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر، |
||||||||||||||
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو، |
||||||||||||||
إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں، |
||||||||||||||
وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک الیاس پیغمبروں سے ہے |
||||||||||||||
إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ |
||||||||||||||
جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں |
||||||||||||||
أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ |
||||||||||||||
کیا بعل کو پوجتے ہو اور چھوڑتے ہو سب سے اچھا پیدا کرنے والے اللہ کو، |
||||||||||||||
اللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ |
||||||||||||||
جو رب ہے تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا |
||||||||||||||
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ |
||||||||||||||
پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گے |
||||||||||||||
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ |
||||||||||||||
مگر اللہکے چُنے ہوئے بندے |
||||||||||||||
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ |
||||||||||||||
اور ہم نے پچھلوں میں اس کی ثنا باقی رکھی، |
||||||||||||||
سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ |
||||||||||||||
سلام ہو الیاس پر، |
||||||||||||||
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو، |
||||||||||||||
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ |
||||||||||||||
بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے، |
||||||||||||||
وَإِنَّ لُوطًا لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک لوط پیغمبروں میں ہے، |
||||||||||||||
إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ |
||||||||||||||
جبکہ ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی، |
||||||||||||||
إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ |
||||||||||||||
مگر ایک بڑھیا کہ رہ جانے والوں میں ہوئی |
||||||||||||||
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ |
||||||||||||||
پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیا |
||||||||||||||
وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِمْ مُصْبِحِينَ |
||||||||||||||
او ربیشک تم ان پر گزرتے ہو صبح کو، |
||||||||||||||
وَبِاللَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ |
||||||||||||||
اور رات میں تو کیا تمہیں عقل نہیں |
||||||||||||||
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک یونس پیغمبروں سے ہے، |
||||||||||||||
إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ |
||||||||||||||
جبکہ بھری کشتی کی طرف نکل گیا |
||||||||||||||
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ |
||||||||||||||
تو قرعہ ڈالا تو ڈھکیلے ہوؤں میں ہوا، |
||||||||||||||
فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ |
||||||||||||||
پھر اسے مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھا |
||||||||||||||
فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ |
||||||||||||||
تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا |
||||||||||||||
لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ |
||||||||||||||
ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گے |
||||||||||||||
فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌ |
||||||||||||||
پھر ہم نے اسے میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا |
||||||||||||||
وَأَنْبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِنْ يَقْطِينٍ |
||||||||||||||
اور ہم نے اس پر کدو کا پیڑ اگایا |
||||||||||||||
وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ |
||||||||||||||
اور ہم نے اسے لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ، |
||||||||||||||
فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ |
||||||||||||||
تو وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیا |
||||||||||||||
فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ |
||||||||||||||
تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے |
||||||||||||||
أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ |
||||||||||||||
یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھے |
||||||||||||||
أَلَا إِنَّهُمْ مِنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ |
||||||||||||||
سنتے ہو بیشک وہ اپنے بہتان سے کہتے ہیں، |
||||||||||||||
وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ |
||||||||||||||
کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں، |
||||||||||||||
أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ |
||||||||||||||
کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر، |
||||||||||||||
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ |
||||||||||||||
تمہیں کیا ہے، کیسا حکم لگاتے ہو |
||||||||||||||
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ |
||||||||||||||
تو کیا دھیان نہیں کرتے |
||||||||||||||
أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُبِينٌ |
||||||||||||||
یا تمہارے لیے کوئی کھلی سند ہے، |
||||||||||||||
فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ |
||||||||||||||
تو اپنی کتاب لاؤ اگر تم سچے ہو، |
||||||||||||||
وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ |
||||||||||||||
اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر لائے جائیں گے |
||||||||||||||
سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ |
||||||||||||||
پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں، |
||||||||||||||
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ |
||||||||||||||
مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے |
||||||||||||||
فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ |
||||||||||||||
تو تم اور جو کچھ تم اللہ کے سوا پوجتے ہو |
||||||||||||||
مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ |
||||||||||||||
تم اس کے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیں |
||||||||||||||
إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ |
||||||||||||||
مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہے |
||||||||||||||
وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَعْلُومٌ |
||||||||||||||
اور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہے |
||||||||||||||
وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم پر پھیلائے حکم کے منتظر ہیں، |
||||||||||||||
وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں، |
||||||||||||||
وَإِنْ كَانُوا لَيَقُولُونَ |
||||||||||||||
اور بیشک وہ کہتے تھے |
||||||||||||||
لَوْ أَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِنَ الْأَوَّلِينَ |
||||||||||||||
اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتی |
||||||||||||||
لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ |
||||||||||||||
تو ضرور ہم اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہوتے |
||||||||||||||
فَكَفَرُوا بِهِ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ |
||||||||||||||
تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب جان لیں گے |
||||||||||||||
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے، |
||||||||||||||
إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُورُونَ |
||||||||||||||
کہ بیشک انہیں کی مدد ہوگی، |
||||||||||||||
وَإِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہمارا ہی لشکر غالب آئے گا، |
||||||||||||||
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ |
||||||||||||||
تو ایک وقت تم ان سے منہ پھیر لو |
||||||||||||||
وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ |
||||||||||||||
اور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گے |
||||||||||||||
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ |
||||||||||||||
تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں، |
||||||||||||||
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ |
||||||||||||||
پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی، |
||||||||||||||
وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ |
||||||||||||||
اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو، |
||||||||||||||
وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ |
||||||||||||||
اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے، |
||||||||||||||
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ |
||||||||||||||
پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سے |
||||||||||||||
وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ |
||||||||||||||
اور سلام ہے پیغمبروں پر |
||||||||||||||
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
اور سب خوبیاں اللہ کو سارے جہاں کا رب ہے، |