الدخان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ حم |
||||||||||||||
حٰمٓ |
||||||||||||||
وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ |
||||||||||||||
قسم اس روشن کتاب کی |
||||||||||||||
إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُبَارَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ |
||||||||||||||
بیشک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں |
||||||||||||||
فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ |
||||||||||||||
اس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام |
||||||||||||||
أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ |
||||||||||||||
ہمارے پاس کے حکم سے، بیشک ہم بھیجنے والے ہیں |
||||||||||||||
رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ |
||||||||||||||
تمہارے رب کی طرف سے رحمت، بیشک وہی سنتا جانتا ہے، |
||||||||||||||
رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِنْ كُنْتُمْ مُوقِنِينَ |
||||||||||||||
وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، اگر تمہیں یقین ہو |
||||||||||||||
لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ |
||||||||||||||
اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں وہ جِلائے اور مارے، تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب، |
||||||||||||||
بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ |
||||||||||||||
بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں |
||||||||||||||
فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ |
||||||||||||||
تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا، |
||||||||||||||
يَغْشَى النَّاسَ ۖ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ |
||||||||||||||
کہ لوگوں کو ڈھانپ لے گا یہ ہے دردناک عذاب، |
||||||||||||||
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ |
||||||||||||||
اس دن کہیں گے، اے ہمارے رب! ہم پر سے عذاب کھول دے ہم ایمان لاتے ہیں |
||||||||||||||
أَنَّىٰ لَهُمُ الذِّكْرَىٰ وَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مُبِينٌ |
||||||||||||||
کہاں سے ہو انہیں نصیحت ماننا حالانکہ ان کے پاس صاف بیان فرمانے والا رسول تشریف لاچکا |
||||||||||||||
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَجْنُونٌ |
||||||||||||||
اس سے روگرداں ہوئے اور بولے سکھایا ہوا دیوانہ ہے |
||||||||||||||
إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَائِدُونَ |
||||||||||||||
ہم کچھ دنوں کو عذاب کھولے دیتے ہیں تم پھر وہی کرو گے |
||||||||||||||
يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَىٰ إِنَّا مُنْتَقِمُونَ |
||||||||||||||
جس دن ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں، |
||||||||||||||
وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءَهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو جانچا اور ان کے پاس ایک معزز رسول تشریف لایا |
||||||||||||||
أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ |
||||||||||||||
کہ اللہ کے بندوں کو مجھے سپرد کردو بیشک میں تمہارے لیے امانت والا رسول ہوں، |
||||||||||||||
وَأَنْ لَا تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي آتِيكُمْ بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ |
||||||||||||||
اور اللہ کے مقابل سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس ایک روشن سند لاتا ہوں |
||||||||||||||
وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَنْ تَرْجُمُونِ |
||||||||||||||
اور میں پناہ لیتا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو |
||||||||||||||
وَإِنْ لَمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ |
||||||||||||||
اور اگر میرا یقین نہ لاؤ تو مجھ سے کنارے ہوجاؤ |
||||||||||||||
فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَٰؤُلَاءِ قَوْمٌ مُجْرِمُونَ |
||||||||||||||
تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں، |
||||||||||||||
فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلًا إِنَّكُمْ مُتَّبَعُونَ |
||||||||||||||
ہم نے حکم فرمایا کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے نکل ضرور تمہارا پیچھا کیا جائے گا |
||||||||||||||
وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا ۖ إِنَّهُمْ جُنْدٌ مُغْرَقُونَ |
||||||||||||||
اور دریا کو یونہی جگہ جگہ سے چھوڑ دے بیشک وہ لشکر ڈبو دیا جائے گا |
||||||||||||||
كَمْ تَرَكُوا مِنْ جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ |
||||||||||||||
کتنے چھوڑ گئے باغ اور چشمے، |
||||||||||||||
وَزُرُوعٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ |
||||||||||||||
او رکھیت اور عمدہ مکانات |
||||||||||||||
وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَاكِهِينَ |
||||||||||||||
اور نعمتیں جن میں فارغ البال تھے |
||||||||||||||
كَذَٰلِكَ ۖ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ |
||||||||||||||
ہم نے یونہی کیا اور ان کا وارث دوسری قوم کو کردیا |
||||||||||||||
فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنْظَرِينَ |
||||||||||||||
تو ان پر آسمان اور زمین نہ روئے اور انہیں مہلت نہ دی گئی |
||||||||||||||
وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات بخشی |
||||||||||||||
مِنْ فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِنَ الْمُسْرِفِينَ |
||||||||||||||
فرعون سے، بیشک وہ متکبر حد سے بڑھنے والوں سے، |
||||||||||||||
وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَىٰ عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
اور بیشک ہم نے انہیں دانستہ چن لیا اس زمانے والوں سے، |
||||||||||||||
وَآتَيْنَاهُمْ مِنَ الْآيَاتِ مَا فِيهِ بَلَاءٌ مُبِينٌ |
||||||||||||||
ہم نے انہیں وہ نشانیاں عطا فرمائیں جن میں صریح انعام تھا |
||||||||||||||
إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَيَقُولُونَ |
||||||||||||||
بیشک یہ کہتے ہیں، |
||||||||||||||
إِنْ هِيَ إِلَّا مَوْتَتُنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُنْشَرِينَ |
||||||||||||||
وہ تو نہیں مگر ہمارا ایک دفعہ کا مرنا اور ہم اٹھائے نہ جائیں گے |
||||||||||||||
فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ |
||||||||||||||
تو ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو |
||||||||||||||
أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۚ أَهْلَكْنَاهُمْ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ |
||||||||||||||
کیا وہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور جو ان سے پہلے تھے ہم نے انہیں ہلاک کردیا بیشک وہ مجرم لوگ تھے |
||||||||||||||
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ |
||||||||||||||
اور ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل کے طور پر |
||||||||||||||
مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ |
||||||||||||||
ہم نے انہیں نہ بنایا مگر حق کے ساتھ لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں |
||||||||||||||
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ |
||||||||||||||
بیشک فیصلہ کا دن ان سب کی میعاد ہے، |
||||||||||||||
يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَنْ مَوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ |
||||||||||||||
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کی مدد ہوگی |
||||||||||||||
إِلَّا مَنْ رَحِمَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ |
||||||||||||||
مگر جس پر اللہ رحم کرے بیشک وہی عزت والا مہربان ہے، |
||||||||||||||
إِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّومِ |
||||||||||||||
بیشک تھوہڑ کا پیڑ |
||||||||||||||
طَعَامُ الْأَثِيمِ |
||||||||||||||
گنہگاروں کی خوراک ہے |
||||||||||||||
كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ |
||||||||||||||
گلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹوں میں جوش مارتا ہے، |
||||||||||||||
كَغَلْيِ الْحَمِيمِ |
||||||||||||||
جیسا کھولتا پانی جوش مارے |
||||||||||||||
خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَاءِ الْجَحِيمِ |
||||||||||||||
اسے پکڑو ٹھیک بھڑکتی آگ کی طرف بزور گھسیٹتے لے جاؤ، |
||||||||||||||
ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِ |
||||||||||||||
پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے پانی کا عذاب ڈالو |
||||||||||||||
ذُقْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ |
||||||||||||||
چکھ، ہاں ہاں تو ہی بڑا عزت والا کرم والا ہے |
||||||||||||||
إِنَّ هَٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهِ تَمْتَرُونَ |
||||||||||||||
بیشک یہ ہے وہ جس میں تم شبہہ کرتے تھے |
||||||||||||||
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ |
||||||||||||||
بیشک ڈر والے امان کی جگہ میں ہیں |
||||||||||||||
فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ |
||||||||||||||
باغوں اور چشموں میں، |
||||||||||||||
يَلْبَسُونَ مِنْ سُنْدُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُتَقَابِلِينَ |
||||||||||||||
پہنیں گے کریب اور قنادیز آمنے سامنے |
||||||||||||||
كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَاهُمْ بِحُورٍ عِينٍ |
||||||||||||||
یونہی ہے، اور ہم نے انہیں بیاہ دیا نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والیوں سے، |
||||||||||||||
يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ |
||||||||||||||
اس میں ہر قسم کا میوہ مانگیں گے امن و امان سے |
||||||||||||||
لَا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَىٰ ۖ وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ |
||||||||||||||
اس میں پہلی موت کے سوا پھر موت نہ چکھیں گے اور اللہ نے انہیں آگ کے عذاب سے بچالیا، |
||||||||||||||
فَضْلًا مِنْ رَبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ |
||||||||||||||
تمہارے رب کے فضل سے، یہی بڑی کامیابی ہے، |
||||||||||||||
فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ |
||||||||||||||
تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کیا کہ وہ سمجھیں |
||||||||||||||
فَارْتَقِبْ إِنَّهُمْ مُرْتَقِبُونَ |
||||||||||||||
تو تم انتظار کرو وہ بھی کسی انتظار میں ہیں |