القلم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ ن ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ |
||||||||||||||
قلم اور ان کے لکھے کی قسم |
||||||||||||||
مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ |
||||||||||||||
تم اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں |
||||||||||||||
وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ |
||||||||||||||
اور ضرور تمہارے لیے بے انتہا ثواب ہے |
||||||||||||||
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ |
||||||||||||||
اور بیشک تمہاری خُو بُو (خُلق) بڑی شان کی ہے |
||||||||||||||
فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ |
||||||||||||||
تو اب کوئی دم جاتا ہے کہ تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے |
||||||||||||||
بِأَيْيِكُمُ الْمَفْتُونُ |
||||||||||||||
کہ تم میں کون مجنون تھا، |
||||||||||||||
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ |
||||||||||||||
بیشک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکے، اور وہ خوب جانتا ہے جو راہ پر ہے، |
||||||||||||||
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ |
||||||||||||||
تو جھٹلانے والوں کی بات نہ سننا، |
||||||||||||||
وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ |
||||||||||||||
وہ تو اس آرزو میں ہیں کہ کسی طرح تم نرمی کرو تو وہ بھی نرم پڑجائیں، |
||||||||||||||
وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَهِينٍ |
||||||||||||||
اور ہر ایسے کی بات نہ سننا جو بڑا قسمیں کھانے والا ذلیل |
||||||||||||||
هَمَّازٍ مَشَّاءٍ بِنَمِيمٍ |
||||||||||||||
بہت طعنے دینے والا بہت اِدھر کی اُدھر لگاتا پھرنے والا |
||||||||||||||
مَنَّاعٍ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ |
||||||||||||||
بھلائی سے بڑا روکنے والا حد سے بڑھنے والا گنہگار |
||||||||||||||
عُتُلٍّ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ |
||||||||||||||
درشت خُو اس سب پر طرہ یہ کہ اس کی اصل میں خطا |
||||||||||||||
أَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ |
||||||||||||||
اس پر کہ کچھ مال اور بیٹے رکھتا ہے، |
||||||||||||||
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ |
||||||||||||||
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہتا ہے کہ اگلوں کی کہانیاں ہیں |
||||||||||||||
سَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ |
||||||||||||||
قریب ہے کہ ہم اس کی سور کی سی تھوتھنی پر داغ دیں گے |
||||||||||||||
إِنَّا بَلَوْنَاهُمْ كَمَا بَلَوْنَا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ |
||||||||||||||
بیشک ہم نے انہیں جانچا جیسا اس باغ والوں کو جانچا تھا جب انہوں نے قسم کھائی کہ ضرور صبح ہوتے اس کھیت کو کاٹ لیں گے |
||||||||||||||
وَلَا يَسْتَثْنُونَ |
||||||||||||||
اور انشاء اللہ نہ کہا |
||||||||||||||
فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِنْ رَبِّكَ وَهُمْ نَائِمُونَ |
||||||||||||||
تو اس پر تیرے رب کی طرف سے ایک پھیری کرنے والا پھیرا کر گیا اور وہ سوتے تھے، |
||||||||||||||
فَأَصْبَحَتْ كَالصَّرِيمِ |
||||||||||||||
تو صبح رہ گیا جیسے پھل ٹوٹا ہوا |
||||||||||||||
فَتَنَادَوْا مُصْبِحِينَ |
||||||||||||||
پھر انہوں نے صبح ہوتے ایک دوسرے کو پکارا، |
||||||||||||||
أَنِ اغْدُوا عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَارِمِينَ |
||||||||||||||
کہ تڑکے اپنی کھیتی چلو اگر تمہیں کاٹنی ہے، |
||||||||||||||
فَانْطَلَقُوا وَهُمْ يَتَخَافَتُونَ |
||||||||||||||
تو چلے اور آپس میں آہستہ آہستہ کہتے جاتے تھے کہ |
||||||||||||||
أَنْ لَا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُمْ مِسْكِينٌ |
||||||||||||||
ہرگز آج کوئی مسکین تمہارے باغ میں آنے نہ پائے، |
||||||||||||||
وَغَدَوْا عَلَىٰ حَرْدٍ قَادِرِينَ |
||||||||||||||
اور تڑکے چلے اپنے اس ارادہ پر قدرت سمجھتے |
||||||||||||||
فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوا إِنَّا لَضَالُّونَ |
||||||||||||||
پھر جب اسے بولے بیشک ہم راستہ بہک گئے |
||||||||||||||
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ |
||||||||||||||
بلکہ ہم بے نصیب ہوئے |
||||||||||||||
قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُلْ لَكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ |
||||||||||||||
ان میں جو سب سے غنیمت تھا بولا کیا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ تسبیح کیوں نہیں کرتے |
||||||||||||||
قَالُوا سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ |
||||||||||||||
بولے پاکی ہے ہمارے رب کو بیشک ہم ظالم تھے، |
||||||||||||||
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ |
||||||||||||||
اب ایک دوسرے کی طرف ملامت کرتا متوجہ ہوا |
||||||||||||||
قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ |
||||||||||||||
بولے ہائے خرابی ہماری بیشک ہم سرکش تھے |
||||||||||||||
عَسَىٰ رَبُّنَا أَنْ يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِنْهَا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا رَاغِبُونَ |
||||||||||||||
امید ہے ہمیں ہمارا رب اس سے بہتر بدل دے ہم اپنے رب کی طرف رغبت لاتے ہیں |
||||||||||||||
كَذَٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ |
||||||||||||||
مار ایسی ہوتی ہے اور بیشک آخرت کی مار سب سے بڑی، کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے |
||||||||||||||
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ |
||||||||||||||
بیشک ڈر والوں کے لیے ان کے رب کے پاس چین کے باغ ہیں |
||||||||||||||
أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ |
||||||||||||||
کیا ہم مسلمانوں کو مجرموں کا سا کردیں |
||||||||||||||
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ |
||||||||||||||
تمہیں کیا ہوا کیسا حکم لگاتے ہو |
||||||||||||||
أَمْ لَكُمْ كِتَابٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ |
||||||||||||||
کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے اس میں پڑھتے ہو، |
||||||||||||||
إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ |
||||||||||||||
کہ تمہارے لیے اس میں جو تم پسند کرو، |
||||||||||||||
أَمْ لَكُمْ أَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ |
||||||||||||||
یا تمہارے لیے ہم پر کچھ قسمیں ہیں قیامت تک پہنچتی ہوئی کہ تمہیں ملے گا جو کچھ دعویٰ کرتے ہو |
||||||||||||||
سَلْهُمْ أَيُّهُمْ بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ |
||||||||||||||
تم ان سے پوچھو ان میں کون سا اس کا ضامن ہے |
||||||||||||||
أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ فَلْيَأْتُوا بِشُرَكَائِهِمْ إِنْ كَانُوا صَادِقِينَ |
||||||||||||||
یا ان کے پاس کچھ شریک ہیں تو اپنے شریکوں کو لے کر آئیں اگر سچے ہیں |
||||||||||||||
يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ |
||||||||||||||
جس دن ایک ساق کھولی جائے گی (جس کے معنی اللہ ہی جانتا ہے) اور سجدہ کو بلائے جائیں گے تو نہ کرسکیں گے |
||||||||||||||
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ |
||||||||||||||
نیچی نگاہیں کیے ہوئے ان پر خواری چڑھ رہی ہوگی، اور بیشک دنیا میں سجدہ کے لیے بلائے جاتے تھے جب تندرست تھے |
||||||||||||||
فَذَرْنِي وَمَنْ يُكَذِّبُ بِهَٰذَا الْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ |
||||||||||||||
تو جو اس بات کو جھٹلاتا ہے اسے مجھ پر چھوڑ دو قریب ہے کہ ہم انہیں آہستہ آہستہ لے جائیں گے جہاں سے انہیں خبر نہ ہوگی، |
||||||||||||||
وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ |
||||||||||||||
اور میں انہیں ڈھیل دوں گا، بیشک میری خفیہ تدبیر بہت پکی ہے |
||||||||||||||
أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُمْ مِنْ مَغْرَمٍ مُثْقَلُونَ |
||||||||||||||
یا تم ان سے اجرت مانگتے ہو کہ وہ چٹی کے بوجھ میں دبے ہیں |
||||||||||||||
أَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ |
||||||||||||||
یا ان کے پاس غیب ہے کہ وہ لکھ رہے ہیں |
||||||||||||||
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ |
||||||||||||||
تو تم اپنے رب کے حکم کا انتظار کر و اور اس مچھلی والے کی طرح نہ ہونا جب اس حال میں پکارا کہ اس کا دل گھٹ رہا تھا |
||||||||||||||
لَوْلَا أَنْ تَدَارَكَهُ نِعْمَةٌ مِنْ رَبِّهِ لَنُبِذَ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ |
||||||||||||||
اگر اس کے رب کی نعمت اس کی خبر کو نہ پہنچ جاتی تو ضرور میدان پر پھینک دیا جاتا الزام دیا ہوا |
||||||||||||||
فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ |
||||||||||||||
تو اسے اس کے رب نے چن لیا اور اپنے قربِ خاص کے سزاواروں (حقداروں) میں کرلیا، |
||||||||||||||
وَإِنْ يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ |
||||||||||||||
اور ضرور کافر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا اپنی بد نظر لگا کر تمہیں گرادیں گے جب قرآن سنتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ضرور عقل سے دور ہیں، |
||||||||||||||
وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ |
||||||||||||||
اور وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہاں کے لیے |